19 مارچ 2020 - 06:40
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کی جائیں: سینیٹر برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ریاست ورمونٹ کے پارلیمانی رکن اور وہاں رواں سال میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار برنی سینڈرز نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔

برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو منسوخ کر دیئے جانے کی ضرورت پر زور تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سائنس و میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ادویات اور میڈیکل آلات کی فروخت کے سلسلے میں واشنگٹن کی مشکل ترین شرائط کے باعث ایران کے لئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی ہو رہی ہیں۔

.........
342

لیبلز